Latest News

A tsunami warning is in place for parts of the east coast of the North Island

1118

Tsunami warnings downgraded Those who evacuated their homes can now return home. but people are advised to stay clear of beaches 1:30 PM

 

Tsunami warnings update  11:50PM

سونامی انتباہ میں توسیع

آج صبح ۱۱بجکر ۳۵ منٹ پر نیوزی لینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے ساحلی علاقوں کے لئےبشمول جاری کی ہے جوآج صبح ۸ بجے کے جزیرہ کرماڈیک 8.1 نشتر زلزلہ کی وجہ سے ہے۔
یہ سول ڈیفینس کی طرف سے آکلینڈ کےصرف ساحلی مقامات پر سونامی کی لہر کا خطرہ کے انخلاء کی وارننگ ہے ۔ اسکی وجہ سے آکلینڈ کے ساحلی علاقوں میں (زمینی علاقوں میں سیلاب) ‘ بندرگاہ ‘

اور سمندری راستے خصوصا جہاں چھوٹی کشتیاں کھٹری کی جاتی ہیں، وہاں سیلاب کی توقع ہے

آکلینڈ کے ساحلی علاقوں کے تمام رہا ئشیوں ان ہدایات پر لازمی عمل کریں

1. تازہ تریں صورت حا ل جاننے کے لئے مقامی ریڈیو اورٹی وی ، اور www.civildefence.govt.nz اور www.nema.govt.nz کی ویب سائیٹ سے رجوع کریں۔

2. سول ڈیفینسارانکی کی جانب سے دی گئی مقامی انخلاءکی واضح ہدایات پر عمل کریں۔
3. پانی کے مقامات (دریا، سمندر، بیچ اور بوٹ فیریز) سے دور رہیں۔
4. ساحل اورساحلی علاقوں سے دور رہیں۔
5. سونامی کے نظارے سے گریز کریں۔
6. صحیح اور بروقت معلومات اپنے خاندان والوں سے، دوستوں سے اورہمسائیوں کے ساتھ تبادلہ کریں۔
یہ انتباہ صرف مغربی آکلینڈ، ساحلی ماناکاؤ ،مشرقی آکلینڈ اورہاؤرکی گلف آئی لینڈ کے لئے ہے ۔
صحیح اور بروقت معلومات کے لیے سول ڈیفینس www.civildefence.govt.nz اور www.nema.govt.nz نیما کی ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں۔
اپنا اور اپنے گردونواح کا خیال رکھین۔

شکریہ

 

 

Tsunami warnings

نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں کے لئے سونامی وارننگ ہے جو کرماڈیک جزیرے علاقے کے قریب 8.1 نشتر کے زلزلے کے آنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

کل رات اور آج صبح کو آنے والے درجہ 8 کے زلزلہ کی وجہ سے سول ڈیفینس نیوزی لینڈ نے سونامی وارنگ جاری کی ہے۔ انخلاء کے مقامات جہاں پر سونامی کی لہر کا خطرہ ہے سول ڈیفینس کے جاری کردہ نقشے میں صاف دیکھی جا سکتی ہیں۔

مندرجہ ذیل علاقوں میں ساحل کے قریب لوگوں کو سونامی انخلا کے تمام علاقوں میں سے، یا جہاں تک ممکن ہو، فوری طور پر قریب ترین اونچے مقام تک منتقل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ گھر پر مت رہیں۔
درج ذیل علاقوں میں ساحلی پٹی (زمینی علاقوں میں سیلاب) کی توقع ہے:
شمالی جزیرے کا مشرقی ساحل کیپ رِنگا سے فانگارے تک، ماٹاٹا سے ٹوالاگا بے بشمول فاکاٹانے اور اوپوکیٹی اور گریٹ بیریئر آئلینڈ۔ اور اوکلینڈ شامل ہیں
اگر آپ ان علاقوں میں ہیں اور جب آپ کو انخلاء کا کہا جائے تو فورن حفاظتی مقامات پر انخلاء کرین۔ ساتھ میں پانی لے جا سکتے ہیں اور مزید کسی سامان سے گزیر کریں۔ محفوظ مقامات سے ُاس وقت تک واپس نا آئین جب تک سول ڈیفینس کی جانب سے واضح ہدایات نا دی جائیں۔
پانی کے مقامات (دریا، سمندر، بیچ اور بوٹ فیریز) سے دور رہیں۔ سونامی کو دیکھنے کی کوشش نا کریں۔

 

#TeamPANZ

CHANGE THEIR WORLD. CHANGE YOURS. THIS CHANGES EVERYTHING.