Latest News

نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پانز کی خدمات کا اعتراف

1110

سلام وعلیکم / کیا اورا محترم کمیونٹی ممبران,

مضمون؛ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پانز کی خدمات کا اعتراف

نیوزی لینڈ حکومت کی کوڈ ویب سائٹ پر پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی کوڈ کے دوران خدمات کا اعتراف کرتے ہئے نیوزی لینڈ کمیونٹی ہیروز میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی اور وسیع تر برادریوں تک اپنی بے لوث خدمات پہچانی پر نیچے دیے گئے شاندار الفاظ کے ذریعے پانز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ کامیابی پاکستانی برادری کے ہر فرد کے لیے باعث فخر ہے۔

کوڈ ویب سائٹ کے مطابق “COVID-19 وبائی امراض کی آمد کے ساتھ ہی، پاکستان ایسوسی ایشن نے بیداری اور حفاظت سے متعلق معلومات کو شیئر کرنے کے لئے تیزی سے عمل کیا۔ اس نے 10،000 کمیونٹی ممبروں کی مدد کے لئے باقاعدہ فیس بک لائیو اور زوم میٹنگز کا آغاز کیا۔ ان اقدامات کو وسیع تر برادریوں تک بڑھایا گیا تھا تاکہ دوسرے شعبوں جیسے بچے اور بڑی عمر کی فلاح و بہبود کے ساتھ باہمی تعاون سے کام کریں۔”
مزید لکھتے ہیں “ایسوسی ایشن کے ممبران، جن میں ڈاکٹر، کلینیکل نرسیں، ہیلتھ ورکرز، ایمرجنسی اسپیشلسٹ نرسیں، فارماسسٹ اور دماغی صحت سے متعلق امدادی کارکن شامل ہیں، اس کے ممبروں سے COVID-19 سے متعلق پوچھ گچھ کا جواب دینے میں کامیاب رہے۔ رضاکاروں نے جنوبی آکلینڈ میں بھی متحرک ہوکر مذہبی وابستگی یا نسل سے قطع نظر ضرورت مند لوگوں میں مفت کھانے کے پارسل اور ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) تقسیم کیے۔ ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کی دیکھ بھال، آخری رسومات، تدفین اور ہنگامی صورتحال کی ضرورت میں بھی مدد کی۔”

پانز اس موقع پر تمام رضاکاروں اور وسیع تر برادری کے وقت اور بے لوث خدمات کو سراہتی ہے جس کی بنا پر پانز نیوزی لینڈ کے کمیونٹی ہیروز میں شامل ہو سکی۔ پانز قیادت امید کرتی ہے کہ پاکستانی برادری ِاسی طرح اپنی مدد جاری رکھے گی۔ پانز ِاسی عزم کے ساتھ برادری کے لیے اپنی وسیع تر خدمات اور بروقت معلومات کو پہچانے کو مزید وسیع اور مظبوط کرے گی۔

https://covid19.govt.nz/everyday-life/support-your-community/community-heroes/

 

شکریہ

#TeamPANZ

CHANGE THEIR WORLD. CHANGE YOURS. THIS CHANGES EVERYTHING.