COVID-19: Contact tracing locations of interest

COVID-19: Contact tracing locations of interest

1106

اسلام وعلیکم / قیااورا محترم کمیونٹی ممبران،
آئیں سب ملکر اپنے اوراپنی سماج کے لوگوں کے لئے درست اقدام اٹھائیں۔ براہ کرم یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپکا ویزہ سٹیٹس کا آپکے کووڈ ٹیسٹ اور ویکسین سے کوئی تعلق نہ ہے۔ حکومت کی طرف سے بار بار یہ بتایا جا رہا ہے کہ جو کوئی بھی اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے اسکے لئے کووڈ ٹیسٹ اور ویکسین مفت ہے اور آپکی کوئی بھی صحت اور ذاتی معلومات امیگریشن یا کسی اور ایجنسی کس نہی دی جائیں گی۔
اگر آپ یا آپ کا کوئی بھی قریبی بیان کردہ اوقات میں ان درجہ ذ یل دلچسپی کے مقامات پر موجود تھا تو براہ کرم کووڈ۔۱۹ کا ٹیسٹ جلد اذ جلد کروائیں اور نتیجہ کے انتظار تک خود ساختہ علیحدگی اختیار کریں۔
1. ایم۔آئی۔ٹی ماناکاؤکیمپس(22اور25 فبروری2021)
2. ماناکاؤ بریک ٹائم کیفے(22اور24 فبروری2021)
3. سٹی فٹنس ماناکاؤ(20اور26 فبروری2021)
4. ھنٹر پلازہ 26 فبروری 2021
5. پیک اینڈ سیو ماناکاؤ21 فبروری2021
مزید تازہ ترین اطلاع کےلئے ہمیشہ وزارت صحت نیوزی لینڈ کی ویب سائیٹ https://www.health.govt.nz/ کا مطالعہ کریں یا انکی ہیلتھ لائن رابطہ نمبر 0800611116 پر کسی بھی وقت مفت کال کریں
کمیونٹی ٹیسٹنگ کے مراکز؛ کووڈ۔۱۹کےلئے
کمیونٹی پر مبنی ٹیسٹنگ پورے آکلینڈ میں ضلعی ہیلتھ بورڈز اور پبلک ہیلتھ یونٹوں کے ذریعے دستیاب ہے۔
اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی علامت ہے تو، براہ کرم کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ کروائیں
۱۔ نئی اور شدید کھانسی
۲۔ ۳۸ درجہ تک کا بخار
۳- گلے کی سوزش
۴۔سونگھنےکی حس کا عارضی طور پر چلے جانا
٥- سانس لینے میں دشواری
٦- چھینکیں اور بہتی ہوئی ناک
کووڈ۔۱۹ کا ٹیسٹ کروانا مفت ہے۔ آپ کو دوسری حفاظتی وجوہات کی بناء پربھی ٹیسٹ لینے کے لئے بھی کہا جاسکتا ہے۔ ۔ آپ کو صرف اس صورت میں ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جائے گا جب آپ کا ٹیسٹ منفی ہوگا۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت ہے تو، پبلک ہیلتھ آپ کو مشورہ کے ساتھ کال کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔ کووڈ۔۱۹ ٹیسٹ کروانے کیلئے پہلے اپنے فیملی ڈاکٹر (GP) کو کال کریں۔ اگر آپ کا فیملی ڈاکٹر مصروف ہے تو، وہ ایک اور ٹیسٹنگ کے مراکز کی تجویز کریں گے جس میں آپ جاسکتے ہیں۔
آپ مشورے کے لئے ہیلتھ لائن 0800 358 5453 پر بھی مفت کال کرسکتے ہیں۔ 24/7 خدمت ہے جو آپ کو آپنی زبان میں بات کرنے کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے۔درجہ ذیل لنک پر آپ اپنے قریبی ٹیسٹنگ کے مراکز کی جگہ تلاش کرسکتے ہیں۔

https://www.health.govt.nz/our-work/diseases-and-conditions/covid-19-novel-coronavirus/covid-19-health-advice-public/contact-tracing-covid-19/covid-19-contact-tracing-locations-interest

شکریہ
#TeamPANZ

Leave a Reply

CHANGE THEIR WORLD. CHANGE YOURS. THIS CHANGES EVERYTHING.